Home / Islamic / سجدے میں سر رکھیں اور اللہ پاک کا یہ ایک نام پڑھیں

سجدے میں سر رکھیں اور اللہ پاک کا یہ ایک نام پڑھیں

اسلام وعلیکم میں امید کرتا ہوں کہ میرے تمام بھائی بہن اللہ پاک کی رحمت سے خیریت سے ہوں گے ناظرین آج میں اللہ پاک کے ایک بہت ہی پیارے نام کے بارے میں آپ کو بتانے جارہا ہوں انشااللہ اگر آپ آج کا یہ عمل کر لیتے ہیں تو پھر جو بھی آپ منہ سے نکالیں گے جس چیز کی بھی خواہش کریں گے اللہ پاک اسے ضرور پورا فرما دیں گے ناظرین حضرت موسی علیہ السلام کو اللہ نے حکم دیا کہ سمندرکی طرف جاؤ وہاں تین کشتیاں ڈوبنے والی ہیں حضرت موسی علیہ السلام فوری حکمِ الہی کی تعمیل کرتے ہوئے سمندر کی جانب چل دیئے ساحل پرسکون تھا بہت دور سے ایک کشتی آتی ہوئی دکھائی دی جو آہستہ آہستہ ساحل کی طرف بڑھ رہی تھی ابھی وہ کنارے سے کچھ ہی فاصلے پر تھی کہ حضرت موسی علیہ السلام نے آواز دی اے کشتی والو اللہ کا حکم آنے والا ہے ۔

ہوشیار رہنا انہوں نے جواب دیا آپ جانتے ہیں کہ اللہ کے حکم کو کوئی نہیں ٹال سکتا ہم تو اس کے بندے ہیں جو حکم الہی کے پابند ہیں کشتی والے ابھی یہ بات کہہ رہے تھے کہ اچانک ایک لہر اٹھی اور کشتی ڈولنے لگی سوار اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کرنے لگے اتنے میں ایک اور زبردست لہر آئی اور کشتی کو اپنے ساتھ بہا کر سمندر کی تہہ میں لے گئی تھوڑی دیر میں ایک اور کشتی نظر آئی تو حضرت موسی علیہ السلام نے انہیں بھی خبردار کیا اور کہا کہ ذرا محتاط ہوکر انھوں نے بھی پہلے والوں کی طرح جواب دیا کہ جو کچھ ہونا ہے وہ ہوکر ہی رہے گا اور کشتی کو کنارے کی طرف لاتے رہے یہاں تک کہ ساحل کے قریب آتے آتے یہ کشتی بھی ٹوٹ گئی حضرت موسی علیہ السلام اللہ پاک کی حکمت کے بارے میں سوچوں میں گم تھے کہ انھیں ایک تیسری کشتی آتی دکھائی دی تو حضرت موسی علیہ السلام نے ان کشتی والوں کو بھی یہی نصیحت کی کہ دیکھو اللہ کا حکم آنے والا ہے اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہوئے ذرا محتاط ہو کر آنا انھوں نے جواب میں کہا کہ اے اللہ کے نبی جس طرح آپ سچے ہیں اسی طرح اللہ کا حکم بھی سچا ہے اسے کوئی نہیں بدل سکتا لیکن اللہ کی رحمت بھی تو ہے ہم اس کی رحمت سے کیوں مایوس ہو لہذا ہم اللہ کی رحمت پر بھروسہ کر کے آ رہے ہیں اور وہ اپنی رحمت کے صدقے میں ہمیں ضرور امن و سلامتی کے ساتھ کنارے پر پہنچا دے گا ناظرین کشتی والوں کا یہ جواب سن کر حضرت موسی علیہ السلام خاموش ہوگئے۔
جب کشتی باحفاظت کنارے آ لگی تو اللہ کے پیغمبر سوچنے لگے کہ اللہ نے تین کشتیاں ڈوبنے کا فرمایا تھا دو تو ڈوب گئی لیکن تیسری سلامتی کے ساتھ کنارے آ لگی ہے یہ کیسے بچ گئی تو ارشاد باری تعالیٰ ہوا کہ اے موسیٰ تیسری کشتی والوں نے کیا کہا تھا انہوں نے میرے حکم کو تسلیم کیا تھا میری رحمت کو آواز دی تھی اور اس پورا توکل اور بھروسہ بھی کیا تھا اس لیے یہ کشتی میری رحمت کے طوفیل بچ گئی کیونکہ جو بھی میری رحمت کے دروازے پر آکر صدا دیتا ہے میں اسے نہ امید نہیں کرتا ناظرین آج بھی میں اسی حوالے سے آپ لوگوں کی خدمت میں اللہ پاک کا ایک ایسا اسم مبارک لے کر حاضر ہوا ہوں کہ انشاء اللہ اگر با وضو ہو کر پاک صاف ہو کر سجدے میں سر رکھ کر اللہ پاک کا صرف ایک نام بڑے پیار محبت عاجزی اور اللہ پاک پر پورا بھروسہ اور یقین رکھتے ہوئے صرف دس بار اللہ پاک کا یہ نام پڑھ لیا جائے سجدے میں سر رکھ کر تو انشا اللہ اللہ پاک اپنی رحمت سے آپ لوگوں کی حاجات کو پورا فرما دیں گے اور انشاء اللہ جو کچھ آپ اللہ پاک سے مانگیں گے اللہ پاک وہ آپ کو ضرور عطا فرمائیں گے ناظرین اللہ پاک کا ایک بہت ہی پیارا نام البَاسِطُ البَاسِطُ کا آپ نے عمل کرنا ہے پاک صاف ہو کر سجدے میں سر رکھ کر صرف دس مرتبہ البَاسِطُ پڑھ لینا ہے اور اس کے بعد دونوں ہاتھ اٹھا کر اللہ پاک سے اپنی حاجت کے لیے دعا کرے اور وہ ہاتھ اپنے چہرے پر پھیرلیں انشاء اللہ کبھی کسی کا محتاج نہیں ہوں گے جو اللہ پاک سے مانگیں گے اللہ پاک ضرورعطا فرمائیں گے اور آپ کی ہر طرح کی دلی حاجت پوری ہوگی ناظرین حدیث پاک میں آتا ہے کہ جب اللہ تعالی نے مخلوقات کو پیدا فرمایا تو عرش پر لکھ دیا کہ میری رحمت میرے غضب پر غالب ہے تو اللہ پاک کی رحمت کے ہوتے ہوئے ہمیں کسی چیز کی پریشانی نہیں لینی چاہیے اللہ پاک کی رحمت پر پورا بھروسہ رکھتے ہوئے اللہ پاک سے مانگنا چاہیے انشا اللہ اللہ پاک ہمیں ضرور عطا فرمائیں گے اس عمل کو لائک کرنا مت بھولئے گا اور اس عمل کو اپنے دوستوں کے ساتھ لازمی شئیر کریں تاکہ آپ کے ساتھ ساتھ ان سب کو بھی فائدہ ہو سکے۔

About admin

Check Also

How to Grow Hair and Prevent Hair Fall Naturally

London: HAIR loss is viewed as normal, with a great many people losing somewhere in …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *