Home / Islamic / رزق میں اضافہ کے لیے بتایا ہوا وظیفہ

رزق میں اضافہ کے لیے بتایا ہوا وظیفہ

رزق میں اضافہ کےلیے رسول پاک حضرت محمدﷺ کا بتایا ہوا وظیفہ آج کل بہت سے لوگ رزق کی کمی کی وجہ سے بہت پریشان ہیں اور رزق میں اضافہ چاہتے ہیں۔ میں آپ کواس مقصد کے لیے حدیث شریف کا ایک بہت ہی آسان وظیفہ بتانے والا ہوں۔ جس کی برکتوں سے میں بھی فیض یاب ہوا اور بھی بہت سے لوگ فیض یاب ہوئے ہورہے ہیں اورتاقیامت ہوتے رہیں گے انشاءاللہ۔ رزق میں اضافہ کے لیے حدیث مبارکہ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے پیارے آقا حضرت محمد مصطفی احمد مجتبیٰ ﷺ کی بارگاہ میں عرض کیا مزید جاننے کےلیے نیچے کلک کریں

یا رسول اللہ ﷺ دنیا نے مجھ سے پیٹھ پھیر لی اور وہ پھر گئی یعنی رزق کی بہت کمی اور تنگی ہو گئی ہے آپ ﷺ نے فرمایا تم فرشتوں کی صلوت اور مخلوق کی تسبیح سے کہاں غافل ہو اور اسی کی وجہ سے ان کو رزق ملتا ہے۔ تم یہ طلوع فجر کے وقت ایک سو بار پڑھودنیا زلیل ہو کر تمہارے پاس آئے گی یعنی رزق اور دوسری نعمتوں کی کثرت ہو جائے گی پھر آپ ﷺ نے یہ کلمات اپنی زبان اقدس سے ادا فرمائے۔ سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ وَبِحَمْدِہٖ اَسْتَغْفِرُاللّٰہَ ۔ ترجمہ: اللہ تعالی کی حمد کے ساتھ اس کی پاکیزگی بیان کرتا ہوں اللہ تعالی عظمت والا ہے پاک ہے۔ میں اللہ تعالی سے مغفرت طلب کرتا ہوں۔ وہ شخص چلا گیا۔ کچھ عرصہ ٹھہر کر دوبارہ آیا تو عرض کیا یا رسول اللہ دنیا میری طرف متوجہ ہو گئی ہے۔ پس مجھے سمجھ نہیں آتی کہ میں اسے کہاں رکھوں یعنی تسبیح ملائک کا ورد کرنے سے اللہ پاک نے اتنا زیادہ عطا فرمایا ہے کہ سنبھالا نہیں جارہا۔ سبحان اللہ۔ پیارے آقا ﷺ کے بتائے ہوئے اس وظیفہ کا آپ بھی ورد کریں اور مالا مال ہوجائیں۔ آپ یہ وظیفہ سب دوستوں اور رشتہ داروں سے ضرور شئیرکریں۔ کیوں کہ یہ صدقہ جاریا ہے۔ اگر آپ کے بتانے سے کسی ضرورت مند کی مراد پوری ہو گئی تو یہ آپ کے لیے بہت اجروثواب اور دعائوں کا باعث ہوگا جزاک اللہ

About admin

Check Also

Define Love For a Husband-Wife

Adulthood has been identified to be the happiest life stage there is. It encompasses different …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *