Home / Islamic Stories / اللہ کا نام لکھا ہوا جا نماز یا چٹائی پہ نماز پڑھنا

اللہ کا نام لکھا ہوا جا نماز یا چٹائی پہ نماز پڑھنا

اللہ کا نام لکھا ہوا جا نماز یا چٹائی پہ نماز پڑھنا

سوال
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسجد میں بچھی ہوئی صف میں لفظ ‘ الله ‘ صاف پڑھا جارہا ہے، کیا اس صورت میں اللہ کے نام کی بے حرمتی نہیں ہوتی؟

الجواب وباللہ التوفیق
جن مصلوں و جانمازوں و فرشوں پر اللہ تعالی کے اسماء مبارکہ یا آیات قرآن مجید و کلمات طیبات وغیرہ لکھے ہوں ان کو بچھانا و استعمال کرنا جائز نہیں کہ اس میں اللہ تعالی کے بابرکت ناموں اور آیات کی بے حرمتی ہے اور ایسے مصلے و فرش و فروش کہ جن پر کوئی بابرکت اسماء و آیات قرآنیہ و احادیث و فقہ کے جملے نہ لکھے ہوں اور ایسی عبارت لکھی ہو جس کی شرع میں کوئی تعظیم و تکریم مطلوب و مقصود نہ ہو خواہ خط نسخ میں خواہ نستعلیق میں لکھے ہوں ان کو بچھا کر ان پر نماز پڑھنا یا مجلسوں میں بطور فرش کے استعمال کرنا کسی حال میں ناجائز و خلاف ادب نہیں۔
’’وفی جمع النسفی :مصلی او بساط فیہ اسماء اللہ تعالی یکرہ بسطہ واستعمالہ فی شئی”
(عالمگیری ص ۱۱۶ ج۱، )
ولا بأس بالصلوۃ علی الفرش والبسط واللبود ‘‘
( قاضیخان ص ۱۱۱ج۱ ، )

About admin

Check Also

When is the End of Times Coming? – End of the World?

This is a great question and if one is to believe all that has been …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *