Home / Amazing and Interesting / اس رمضان عامر لیاقت کی پہلی وائرل حرکت

اس رمضان عامر لیاقت کی پہلی وائرل حرکت

پاکستان کی سب سے بڑی صوبائی اسمبلی پنجاب نے حال ہی میں اتفاقِ رائے سے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ماہِ رمضان کے حوالے سے پاکستانی ٹی وی چینلز پر پیش ہونے والے پروگراموں میں شوبِز کی دنیا سے تعلق رکھنے والے افراد کو شمولیت سے روکا جائے۔

قرار داد صوبہ پنجاب کے شہر جھنگ سے تعلق رکھنے والے ممبر مولانا معاویہ اعظم کی طرف سے گذشتہ ماہ کی 30 تاریخ کو جمع کروائی گئی تھی تاہم اسے جمعرات کو ایوان میں اتفاقِ رائے سے منظور کر لیا گیا۔

اسمبلی کی طرف سے منظور کی جانے والی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں الیکٹرانک میڈیا پر نظر رکھنے والے سرکاری ادارے ‘پیمرا کو سختی سے پابند کیا جائے کہ وہ ٹی وی چینلز کو پابند کرے کہ ایسے شوبِز سے جڑے لوگوں کو رمضان ٹرانسمیشن میں ہر گز شامل نہ کیا جائے۔’

قرارداد کے مطابق چند برسوں سے پاکستان کے ٹی وی چینلز پر رمضان المبارک کے مہینے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے خصوصی نشریات کا آغاز کیا جاتا ہے۔

About admin

Check Also

سوشل میڈیا ایک اور لڑکی کی جان لے گیا

بدین میں سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ سے تنگ آکر لڑکی نے زہر پی کر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *