Home / Health / ایک قدرتی چیز جوبالوں کو سفید ہونے دے نہ کبھی گرنے دے

ایک قدرتی چیز جوبالوں کو سفید ہونے دے نہ کبھی گرنے دے

لندن(نیوزڈیسک)کچھ لوگوں کے بال وقت سے پہلے ہی سفید ہوجاتے ہیں اور کچھ کے جلد گر جاتے ہیں لیکن اگرآپ سر میں ناریل کا تیل لگائیں تو اس طرح کے مسائل سے بچا جاسکتا ہے۔

ناریل کے تیل میں کاربوہائیڈریٹس،وٹامنزاور منرلز پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے یہ سر کی جلد کے لئے بہت ہی زیادہ مفید ہے اور سر میں موجود خشکی،جوﺅں اورروکھا پن کو ٹھیک کرتا ہے۔اگر آپ ناریل کے تیل میں کڑی پتا ڈال کر ابالیں اور اسے سر میں لگائیں تو اس کی وجہ سے بال گنا بند ہوجائیں گے۔اسی طرح اگر لیموں پانی اور ناریل کے تیل کو ملاکر سر میں لگانے سے بھی بال گرنا کم ہوجائیں گے۔

ناریل کے تیل کو سر میں لگانے سے نمی بخارات بن کر نہیں اڑتی اور سر تر رہتا ہے جس کی وجہ سے بال روکھے اور بے جان نہیں ہوتے۔جن لوگوں کو سر میں بے پناہ پسینہ آتا ہے اگر وہ سر میں ناریل کا تیل لگائیں تو ان کا سر ٹھنڈا رہے گا اور پسینہ آنا بھی کم ہوجائے گا۔

اگرآپ سر میں سفید بالوں کی وجہ سے پریشان ہیں تو رات کو سونے سے قبل ناریل کے تیل کو تھوڑا سا گرم کریںاور اس میں نیاز بو(لیونڈر)کا تیل شامل کریں۔اس تیل کے مکسچر کو رات کو سر میں لگائیں اور اگلے دن دھولیں۔آپ اس عمل کو تب تک دہراسکتے ہیں جب تک آپ کو مطلوبہ نتائج نہ مل جائیں۔

About admin

Check Also

رات کو یہ کھائیں اورقبض سے جان چھکائیں

دل کے امراض اگر آپ کو دل کے مسائل درپیش ہیں تو لیموں اور زیتون …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *