Home / Amazing and Interesting / باپ نے اپنے بیٹوں کو بچا لیا لیکن کیسے؟پڑھ کر آپ کی بھی آنکھوں سے آنسو نکل پڑیں گے

باپ نے اپنے بیٹوں کو بچا لیا لیکن کیسے؟پڑھ کر آپ کی بھی آنکھوں سے آنسو نکل پڑیں گے

بغداد(این این آئی)اماراتی ذرائع ابلاغ میں عراقی باشندے ادیب سامی کا قصہ زیر گردش رہا جو نیوزی لینڈ میں دو مساجد پر دہشت گرد حملوں میں اپنے دو بیٹوں کو بچاتے ہوئے زخمی ہو گیا۔ جمعے کے روز ہونے والے حملوں میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔امارات کے انگریزی اخبار کے مطابق 52 سالہ سامی نیوزی لینڈ کا عراقی نژاد شہری ہے۔ وہ انجینئرنگ کنسلٹینسی کے شعبے میں متحدہ عرب امارات میں کام کرتا ہے۔

جمعے کے روز کرائسٹ چرچ کی ایک مسجد میں مسلح دہشت گرد نے داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کی تو اس وقت سامی نے اپنے دو بیٹوں عبداللہ 29 برس اور علی (23) برس پر جھک کر ان کو ڈھانپ لیا۔اخبار کے مطابق ادیب سامی کی بیٹی ہبہ کا کہنا تھا کہ میرے والد حقیقی ہیرو ہیں۔ میرے بھائیوں کو بچاتے ہوئے انہیں کمر میں ریڑھ کی ہڈی کے نزدیک گولی لگی مگر میرے والد نے اپنے بیٹوں کو آنچ نہیں آنے دی۔

About admin

Check Also

نماز کی نیت کیسے کریں؟ قاری خلیل الرحمٰن جاوید نے ایسا جواب دیا کہ پورا مجمع ہنس پڑا

فرض، واجب، سنت اور نفل نمازوں کی نیت کیسے کی جائے؟ نیت دل کے ارادہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *