Home / Islamic / ٹیسٹ ٹیوب

ٹیسٹ ٹیوب

ٹیسٹ ٹیوب کے بارے میں بتائیے کہ : شوہر مجبوری میں ٹیسٹ ٹیوب کا استعمال کر کے تولید کرا سکتا ہے؟

اولاد کا حصول نعمت خداوندی ہے ، لیکن اللہ تعالی کے ہاں طے شدہ مقدر کے مطابق ہے ،اس نعمت کے حصول کے لیے مردکواللہ تعالیٰ نے چارعورتوں کو بیک وقت نکاح میں جمع کرنے کی اجازت دی ہے،لہٰذا اگر بیوی میں ولادت سے مانع مرض ہے تو دوسری شادی کرلی جائے۔ ٹیسٹ ٹیوب بے بی کے ذریعےاولاد کی پیدائش غیرفطری طریقہ ہے،جس میں کبھی غیر مرد کا مادہ منویہ یا اجنبی عورت کا رحم استعمال کیا جاتاہے اور کبھی شوہرکا مادہ منویہ اوراس کے جرثومےغیر فطری طریقے مثلاً جلق وغیرہ کے ذریعے سے حاصل کرکے غیر فطری طریقے سے بیوی کے رحم میں ڈالے جاتے ہیں، مردکامادہ منویہ اورعورت کابیضہ ملاکرٹیوب میں کچھ مدت کے لیے رکھ لیے جاتے ہیں ، پھرانجکشن کے ذریعے رحم میں پہنچا دیے جاتے ہیں ، اور اس کے پہنچانے کا عمل (عموماً) اجنبی مرد یا عورت سرانجام دیتے ہیں جوشرعاً جائزنہیں ہے ،اس لیے اس سے اجتناب لازمی ہے۔

البتہ اگر کسی ڈاکٹر سے ٹیسٹ ٹیوب بے بی کا طریقہ کار معلوم کرکے شوہر اپنا مادہ منویہ خود یا بیوی اپنے شوہر کا مادہ منویہ اپنے رحم میں داخل کرے اور اس میں کسی تیسرے فرد کا بالکل عمل دخل نہ ہو (یعنی کسی مرحلے میں بھی شوہر یا بیوی میں سے کسی کا ستر کسی مرد یا عورت کے سامنے نہ کھلے، نہ ہی چھوئے) تو اس کی گنجائش ہوگی۔ فقط واللہ اعلم

About admin

Check Also

Insurance Solutions for Problems Caused by Building Instructions

The past article “Changes in Building Codes can Create Insurance Problems” represented a portion of …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *