Home / Islamic Stories / پاک کپڑے ناپاک کپڑوں کے ساتھ دھونے کا اہم مسئلہ

پاک کپڑے ناپاک کپڑوں کے ساتھ دھونے کا اہم مسئلہ

آٹو میٹک واشنگ مشین،عام واشنگ مشین،بالٹی یا ٹب وغیرہ میں پاک اور ناپاک کپڑے ایک ساتھ دھونا مناسب نہیں؛ کیوں کہ پاک اور ناپاک کپڑے ایک ساتھ دھونے میں پاک کپڑے بھی ناپاک ہوجاتے ہیں؛ اس لیے پہلے ناپاک کپڑوں کی ناپاکی دور کردی جائے یا تین بار سادے پانی میں انھیں کھنگال کراچھی طرح نچوڑدیا جائے،

اس کے بعد سب کپڑے ایک ساتھ دھوئے جائیں۔ اور اگر کسی نے پاک اور ناپاک کپڑے آٹو میٹک واشنگ مشین میں ایک ساتھ دھوئے توپاک اور ناپاک کپڑے اس وقت پاک ہوں گے، جب سب کپڑے باہر نکال کر تین مرتبہ اچھی کنگھال کر نچوڑے جائیں یا مشین میں کپڑوں سے صرف کا پانی نکالتے وقت خوب زیادہ مقدار میں دیر تک پانی چلایا جائے ؛ تاکہ ناپاکی کے تمام اثرات پورے طور پر نکل جائیں۔

أما لو غسل في غدیر أو صب علیہ ماء کثیر أو جری علیہ الماء طہر مطلقا بلا شرط عصر وتجفیف وتکرار غمس ہو المختار (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الطھارة، باب الأنجاس،۱:۵۴۲، ۵۴۳، ط: مکتبة زکریا دیوبند)۔

About admin

Check Also

When is the End of Times Coming? – End of the World?

This is a great question and if one is to believe all that has been …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *