Home / Amazing and Interesting / پاکستا نی لڑکی کا طلاق کے بعد جشن۔۔۔۔ تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑ ا کر دیا

پاکستا نی لڑکی کا طلاق کے بعد جشن۔۔۔۔ تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑ ا کر دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) خوشی تو ہر کوئی بڑی دھوم دھام سے مناتا ہے ،لیکن آج کل ایسے لوگ بھی پائے جاتے ہیں جو غم کا بھی جشن مناتے ہیں ۔لاہور کے نجی ہوٹل میں دو سہیلیوں نےطلاق کا جشن مناکر غم غلط کیا۔تفصیلات کے مطابق ماہم جو ایک ٹیلی کام انجینئر ہے جسے اس کے شوہر نے طلاق دے دی تھی کی سہیلی جویریہ جو کہ نفیسات کی طالبہ ہے نے اس کے غم کو خوشی میں بدلنے کا انوکھاطریقہ ڈھونڈ نکالا جس سے اس کے چہرے پر مسکراہٹ واپس آگئی۔ ماہم کی طلاق اور اس کے غم میں مبتلا ہونے

پر جویریہ کو اس کی اداسی نے پریشان کر دیا تھا جس پر جویریہ نے ماہم کو لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں مدعو کیا اور اس کے سامنے ایک چاکلیٹ کیک رکھ دیا جس پر ’’ہیپی ڈائیوورس‘‘ لکھا تھا۔کیک کاٹنے کے بعد دونوں نے طلاق کا جشن منایا جس کی تصاویر سوشل میـڈیا پر وائرل ہو گئیں ۔ماہم کا کہنا ہے کہ اسے اس بات کی قطعی خبر نہیں تھی اور جویریہ نے یہ سب میری چہرے پہ خوشی لانے کے لیے کیا۔لوگوں نے جہاں اداسی بھگانے کے اس طریقے کو سراہا وہاں کئی لوگوں نے دونوں خواتین کے اس طریقے کی ملامت بھی کی ہے۔

About admin

Check Also

میرا مذاق اڑاتے ہو یا پھر میرے؟

165 آپ لوگ میرا مذاق اڑاتے ہو یا پھر میرے بنانے والے کا؟ ہر شخص …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *