Home / Islamic Stories / “لالبیک” (تیری لبیک، حاضری قبول نہیں)

“لالبیک” (تیری لبیک، حاضری قبول نہیں)

ایک مرتبہ ایک بوڑھا اور ایک نوجوان شخص حج پر گئے۔اس بوڑھے شخص نے خانہ کعبہ کا طواف کرتے ہوئےکہا “لبیک” تو غیب سے آواز آئی “لالبیک” (تیری لبیک، حاضری قبول نہیں)، یہ آواز سننے کے باوجود بوڑھے نے اپنا عمل جاری رکھا۔ نوجوان نے پوچھا کہ “آپ کو سنائی نہیں دیا؟کہ آپ کو کیا جواب ملا ہے؟”۔تو بوڑھے شخص نے جواب دیا ہاں میں نے سنا۔۔ اور ستر سال سے میں نے جب بھی حج کیا میں نے لبیک کے جواب میں یہی سنا۔۔نوجوان نے حیران ہوکرکہا تو پھر آپ کیوں اب اس عمر میں اتنی مشقت کرتے ہو ،

حج کےلیے رختِ سفر باندھتے ہو؟ آپ کی تو حاضری قبول ہی نہیں ہوتی۔۔یہ سُن کر بوڑھے شخص نے جواب دیا” ہم سب نے آخر ایک در پر واپس لوٹنا ہے، مجھے خوب علم ہے کہ یہی وہ در ہے، اگر کوئی اور در ہوتا تو میں اس کا رُخ بھی کرلیتا، لیکن اس کے سوا جب کوئی در ہی نہیں تو پھر کہاں جاؤں؟میں نے مرتے دم تک اسی در پر دستک دینی ہےاپنی حاضری لگواتے رہنا ہے ، حاضری قبول نا ہو یہ اُس کی مرضی”۔۔۔بوڑھے شخص کہ منہ سے یہ الفاظ نکلنے کی دیر تھی کہ غیب سے آواز آئی۔۔ کہ اے میرے بندے تیرا آنا قبول ہوا نا صرف آج کا آنا بلکہ سترسالوں میں جتنی بار بھی آیا سب قبول ہوا۔

About admin

Check Also

When is the End of Times Coming? – End of the World?

This is a great question and if one is to believe all that has been …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *