Home / Islamic Stories / جمعہ کے دن کی فضیلیت اور علماء کیا کہتے ہیں شادی شدہ افراد ضرور دیکھیں

جمعہ کے دن کی فضیلیت اور علماء کیا کہتے ہیں شادی شدہ افراد ضرور دیکھیں

آج جمعہ کے حوالے سے آپ کو انتہائی اہم معلومات دینے جا رہا ہوں وہ یہ ہے! کہ ہمارے یہاں یہ رواج پھیل چکا ہے کہ جمعہ کی رات یعنی جمعہ اور جمعرات کی درمیانی رات ہوتی ہے تو اس کو شوہر اپنی بیوی کے ساتھ ہمبستری نہیں کرسکتا اس معاملے کو پھیلانے میں کچھ ہمارے مفتیان کرام مولوی حضرات جو حد سب سے آگے ہیں اور دوسرا ایک تو دین سے دوری بہت زیادہ ہے کہ بات چلتی چلاتی کہاں پہنچ جاتی ہے آج میں آپ کو اس کی صحیح سند کے ساتھ ایک حدیث بتانے جا رہا ہوں جس کو اس کے بالکل مخالف ہےدیکھیں اسلام اس کے بارے میں کیا کہتا ہے صحیح بخاری کی حدیث نمبر 881 ہے نیچے وڈیو پر کلک کر کے اردو میں وڈیو بھی دیکھ سکتے ہیں جو آپ کو سمجھنے میں آسانی مہیا کریگی۔

حدثنا عبد الله بن يوسف، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ اخبرنا مالك، ‏‏‏‏‏‏عن سمي مولى ابي بكر بن عبد الرحمن، ‏‏‏‏‏‏عن ابي صالح السمان، ‏‏‏‏‏‏عن ابي هريرة رضي الله عنه، ‏‏‏‏‏‏ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:‏‏‏‏ “من اغتسل يوم الجمعة غسل الجنابة، ‏‏‏‏‏‏ثم راح فكانما قرب بدنة، ‏‏‏‏‏‏ومن راح في الساعة الثانية فكانما قرب بقرة، ‏‏‏‏‏‏ومن راح في الساعة الثالثة فكانما قرب كبشا اقرن، ‏‏‏‏‏‏ومن راح في الساعة الرابعة فكانما قرب دجاجة، ‏‏‏‏‏‏ومن راح في الساعة الخامسة فكانما قرب بيضة، ‏‏‏‏‏‏فإذا خرج الإمام حضرت الملائكة يستمعون الذكر”.
ہم سے عبداللہ بن یوسف تنیسی نے بیان کیا، کہا کہ ہمیں امام مالک نے ابوبکر بن عبدالرحمٰن کے غلام سمی سے خبر دی، جنہیں ابوصالح سمان نے، انہیں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص جمعہ کے دن غسل جنابت کر کے نماز پڑھنے جائے تو گویا اس نے ایک اونٹ کی قربانی دی (اگر اول وقت مسجد میں پہنچا) اور اگر بعد میں گیا تو گویا ایک گائے کی قربانی دی اور جو تیسرے نمبر پر گیا تو گویا اس نے ایک سینگ والے مینڈھے کی قربانی دی۔ اور جو کوئی چوتھے نمبر پر گیا تو اس نے گویا ایک مرغی کی قربانی دی اور جو کوئی پانچویں نمبر پر گیا اس نے گویا انڈا اللہ کی راہ میں دیا۔ لیکن جب امام خطبہ کے لیے باہر آ جاتا ہے تو فرشتے خطبہ سننے میں مشغول ہو جاتے ہیں۔

اس حدیث میں تین چار پانچ پوئنٹ دےگئے ہیں سب سے پہلے غسل جنابت کر کے جمعہ کی نماز پڑھنے گیا ہے لیکن اس نے جنابت تو تب ہی ہوگا جب بندے نے اپنی بیوی کے ساتھ ہم بستری کی ہو گی زیادہ تر رات کو جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات کو جو کچھ بندے سمجھدار ہیں وہ فجر کی نماز سے لے کر جمعہ سے پہلے تک بھی یہ کام کر سکتے ہیں اس کے با غسل جنابت کریں اور یہاں پر عام غسل کرکے جانے پر ایک اونٹ کی قربانی کا ثواب نہیں ہے تو امید ہے کہ آپ کو یہ بات سمجھ آ گئی ہو گی اس بات کے متعلق اگر آپ کو کوئی سوالات ہوں یا تو ہمارے نیچےمیسج کر دیں اور پھر ہم سے رابطہ کرتے ہیں کر سکتے ہیں جزاک اللہ

About admin

Check Also

Emotional speech about Last word of Prophet PBHM

What were the last words of the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *