Home / Health / خواتین کےلیے مفت میں گھریلو ٹوٹکا صرف 10 دن میں رنگت تبدیل

خواتین کےلیے مفت میں گھریلو ٹوٹکا صرف 10 دن میں رنگت تبدیل

کئی گھریلو ٹوٹکے وقت کے ساتھ درست ثابت ہوتے رہے ہیں اور آج بھی پرکشش نظر آنے کے لیےاستعمال کیے جاتے ہیں. ان ہی میں سے چار ایسے ٹوٹکے مندرجہ ذیل ہیں جو آپ کی خوبصورتی کو مزید نکھارنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں.آملہ آملہ صحت کے اعتبار سے متعدد اعتبار سے فائدہ مند ہے. پیکج آملہ پاؤڈر سے چائے بنائی جاسکتی ہے جس میں ویٹامن سی بڑی تعداد میں موجود ہوتا. ویٹامن سی کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ اس سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے، انفکشنز سے دور رہتے ہیں اور جلد کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے.

جلد پر آملہ لگانے سے یہ ایک قدرتی ‘سن بلاک’ کا کام کرتا ہے اور جلد پر ایک تہہ بن جاتی ہے جو یو وی ریز سے بھی بچاتی ہے. ایسا کرنے کے لیے آملہ کو باہر جانے سے 20 سے 30 منٹ قبل لگالیں. ملتانی مٹی ملتانی مٹی جلد کو متعدد قسم کی خرابیوں سے بچاتی ہے خصوصاً جن افراد کی چکنی جلد ہے ان کے لیے بہت مفید ہے.ملتانی مٹی میں ایک چمچہ عرق گلاب ملاکر چہرے پر لگانے سے چہرے کا اضافہ تیل صاف ہوجاتا ہے. ملتانی مٹی میں پسے ہوئے بادام شامل کرکے اسے آنکھوں کے نیچے لگانے سے ‘ڈارک سرکلز’ کا مسئلہ حل ہوسکتاہے. چندن چندن کے پیسٹ یا اسے تیل کی شکل دینے پراس میں جراثیم کش خواص پائے گئے ہیں. اسے جلد پر لگانے سے نشان زدہ ٹشو ٹھیک ہوجاتے ہیں جبکہ جن افراد کو زیادہ دانے نکلنے کی پریشانی ہے، یہ ان کے لیے بھی مفید ہے. ابٹن قدرتی اجزا کے اس آئرویدک مکسچر کو چہرے کے بال کم کرنے، رنگت نکھارنے اور جھائیاں مٹانے کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے. اگر آپ خشک جلد کے حاملہیں تو ابٹن کو ناریل دودھ میں ملاکر لگانے سے یہ قدرتی موائسچرائزر کا کام کرتا ہے خواتین چہرے کی خوبصورتی کے لیے کیا کریں؟ تقریباً سب خواتین ہی بڑھتی عمر کے اثرات سے بچنا چاہتی ہیں اور ذیادہ سے ذیادہ خوبصورت نظر آنا چاہتی ہیں. اس ٹیبل پر غور کریں الف.غذا اور غذائیت چہرے کی خوبصورتی کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے. ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ اچھی غذا کے نتائج حاصل کرنا چاہتے ہیں تو جو کھا رہے ہیں اس کو دیکھیں اور اس پر توجہ دیں. ب.اپنے اعصاب کو مظبوط بنانے کے لیے روزانہ ورزش کو اپنا معمول بنا لیں تاکہ بڑھتی عمر کے اثرات آپ کے چہرے پر نہ آسکیں. ج. ذیادہ دیر تک سورج کی روشنی میں رہنا چہرے پرجھریاں ڈال دیتا ہے. اگر آپ چہرے کی جلد کر تروتازہ رکھنا چاہتی ہیں تو خود کو سورج کی ذیادہ روشنی سے بچائیں. د.اگر آپ کی نیند کا دورانیہ کم ہے تو اس کے اثرات بہت جلد آپ کے چہرے پر نمایاں ہونے لگتے ہیں. خود کو تھکاوٹ اور اعصابی تناؤ سے بچانے کے لیے بھر پور نیند ضروری ہے. ر. خواتین عمر کے اثرات چھپانے کے لیے میک اپ کرتی ہیں جو چہرے کی جلد کے لیے نقصان کا باعث ہی ہوتا ہے رنگ گورا کرنے کے چند مفید اور آزمودہ گھریلو ٹوٹکے ہمارے معاشرے میں کون ہے، جس کو گورا رنگ پسند نہیں؟ کیا مرد کیا خاتون ہر کوئی گورا ہونا چاہتا ہے، لیکن بعض لوگ بازاری کریمیں استعمال کرکے اپنا چہرہ خوبصورت بنانے کی بجائے اور بھی زیادہ بھیانک بنا لیتے ہیں کیونکہ ہر ایک کی جلد مختلف ہوتی ہے. اس لئے ہر ایک کے لئے ایک ہی فارمولا کار آمد نہیں ہوتا. اس لئے ہمیشہ کوئی چیز چہرے پر لگانے سے پہلے کسی ڈاکٹر یا جلد کے ماہر ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کرلیں تاکہ بعد میں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے. آج ہم نے اسی لئے اس موضوع کو چنا ہے تاکہ آپ لوگ گھر میں ہی پڑی چیزوں کو استعمال میں لاکر اپنے رنگ میں بہتری لا سکیں. کسی برتن میں آلو کا رس نکال لیں اور اس کو اپنے چہرے پر ایسے لگائیں جیسے آپ بلیچ لگاتی ہیں. پندرہ منٹ سے آدھا گھنٹہ تک لگا رہنے دیں پھر منہ دھولیں. یہ تقریباً روزانہ ایسے ہی عمل کرنا ہے. چند دنوں میں رنگ سفید ہونا شروع ہو جائے گا. دوسری چیز بھی گھر میں موجود ہوتی ہے یعنی ٹماٹر بمعہ گودا لے کر اپنے چہرے پر لیپ کریں. یہ بھی چہرہ کی رنگت نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے. لیموں کا رس اور شہد برابر مقدار میں لیکر مکس کرلیں اور اس کو اپنے چہرے پر اپلائی کریں. اس سے بھی رنگ گورا ہونے میں مدد ملے گی. اگر آپ کی جلد چکنی ہے تو پھر آپ کھیرے کا رس لیں اور اس میں لیموں کا رس ملاکر چہرے پر لیپ کریں. اگر آپ کے چہرے پر چکن پاکس کے داغ ہوں تو اس کے لئے آپ کو کونٹ کا پانی لیکر اس سے چہرہ صاف کریں.

About admin

Check Also

The best Home Remedies To Get Flawless Skin

London: These days everyone needs clean, clear and glowing skin that is free from imprints …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *