Home / Health / صرف چند منٹ کی ورزش ٹانگیں اس طرح دیوار کےساتھ رکھیں تو کیا ہو گا؟

صرف چند منٹ کی ورزش ٹانگیں اس طرح دیوار کےساتھ رکھیں تو کیا ہو گا؟

ورزش کرنا مشقت طلب کام ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس کے بے شمار فوائد کے باوجود اکثر لوگ ورزش سے جی چراتے ہیں۔ تو کیوں نا آپ کو ایسی ورزش بتا دی جائے جو بہت آسان ہے لیکن اس کے فائدے بے پناہ ہیں۔ یہ بہت سادہ کام ہے، بس اپنی ٹانگیں چند منٹ کے لئے دیوار کے ساتھ لگائیں اور بے شمار فوائد پائیں۔ویب سائٹ organicremedieshouse کے بتائے گئے طریقے کے مطابق پہلی صورت یہ ہے کہ آپ کمر کے بل لیٹیں اور کولہوں کو دیوار کے بالکل ساتھ لگا کر ٹانگیں دیوار کے ساتھ سیدھی اوپرلیں۔ چند منٹ تک اسی حالت میں رہیں

اور پھر ٹانگیں نیچے کر لیں۔دوسری صورت یہ ہے کہ پہلے کی طرح ٹانگیں سیدھی اوپر کرنے کے بعد ان میں فاصلہ پیدا کرتے ہوئے V کی شکل میں لے آئیں۔ یہ انداز بھی صرف چند منٹ کے لئے اپنائیں اور پھر ٹانگیں نیچے کر لیں۔اس طرح کرنے سے مثانے اور اردگرد کے مسلز کو کھنچاؤ اور پھیلاؤ کا موقع ملتا ہے۔تیسری صورت یہ ہے کہ ٹانگیں V شکل میں پھیلانے کے بعد انہیں موڑ کر پیروں کو قریب لائیں،اس طرح کہ دونوں پیروں کے تلوے آمنے سامنے آ جائیں۔ یہ مذکورہ بالا مسلز کو سب سے زیادہ متحرک کرنے والا انداز ہے۔اب اگر فوائد کی بات کیجئے تو یہ ورزش بے حد مفید ہے۔ اسے دن کے اختتام پر کریں تو اور بھی مفید ہے۔ اس سے دوران خون بہتر ہوتا ہے اور ٹانگوں میں سوزش، کھنچاؤ اور سوجن ہو تو اس میں بھی بہتری آ جاتی ہے۔اگر آپ دن بھر بیٹھ کر کام کرتے ہیں تو یہ ورزش ضرور کرنی چاہئیے۔ اس سے پنڈلیوں کو آرام ملتا ہے اور خصوصاً کمر درد کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہے۔یہ ورزش جسم کو عمومی آرام اور سکون بھی مہیا کرتی ہے جس سے بہتر نیند آتی ہے۔ ذہن کو سکون ملتا ہے اور نظام انہضام میں بہتری آتی ہے۔ اس ورزش سے سر درد میں بھی افاقہ محسوس ہوتا ہے، خصوصاً میگرین جیسے شدید سر درد کے مریضوں کو یہ ورزش ضرور کرنی چاہئیے۔ مزید یہ کہ اس ورزش کو ذہنی پریشانی اور ڈپریشن جیسی کیفیات میں بھی مفید پایا گیا ہے

About admin

Check Also

The best Home Remedies To Get Flawless Skin

London: These days everyone needs clean, clear and glowing skin that is free from imprints …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *