Home / Islamic / اگر پیسے ختم ہو گے ہیں تو اللہ کا یہ نام کا وظیفہ کر لیں۔ انشاءاللہ

اگر پیسے ختم ہو گے ہیں تو اللہ کا یہ نام کا وظیفہ کر لیں۔ انشاءاللہ

روزگار کیلئے میرا آزمودہ عمل: آج کل بیروزگاری عام مسئلہ ہےتو روزگار اور حصول رزق کیلئے اسمائے حسنیٰ میں سے بڑا مؤثر ہے‘ انشاء اللہ العزیز اس اسم الٰہی کی برکت سے آپ کے روزگار اور حصول رزق کا مسئلہ یقیناً حل ہوجائے گا۔ پورے خشوع و خضوع‘ یقین، مکمل آداب اور پوری ترکیب کے ساتھ اگر عمل کریں گے تو اللہ رحمٰن رحیم کے اسم مبارک کا اثر یقینی ہے۔ بزرگان دین نے اسے حصول رزق کیلئے بڑا ہی زود اثر اور عجیب عمل قرار دیا ہے لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں حاجت مند اللہ تعالیٰ کے اسم مبارک سے فیض حاصل کرچکے ہیں لہٰذا آپ بھی اس نورانی نام سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔

بندہ کو اپنے رب جلیل پر پورا بھروسہ ہے کہ اس وظیفہ کو پڑھنے والے کی جائز حاجت ضرور پوری ہوتی ہے۔ میں نے یہ وظیفہ 2004ء میں کیا اور وظیفہ مکمل ہوتے ہی بہت بہترین ملازمت مل گئی۔ پہلے گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی پڑھیں پھر بسم اللہ پڑھ کر اسم الٰہی 1100 مرتبہ پڑھیں پھر اپنے روزگار کیلئے دعا اللہ رب العزت کی بارگاہ میں نہایت عاجزی سے دعا مانگیں آخر میں دوبارہ گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی پڑھیں۔ وظیفہ صبح فجر اور شام عشاء کے بعد چالیس دن پڑھیں‘ اکثر اس سے پہلے ہی اللہ پاک روزگار عطا فرما دیتا ہے مگر پھر بھی چالیس دن تک پڑھیں وقت اور جگہ کی پابندی کریں نماز کی پابندی کریں اور گناہوں سے پرہیز بہت ضروری ہے۔

امید ہے آپ بمعہ تمام عبقری کے سٹاف کے خیریت سے ہوں گے۔ آپ کا حکم ہوا کہ جنوری 2018ء کا شمارہ خاص نمبر ہوگا اور’’ بے روزگاری‘ امراض معدہ‘ موٹاپا‘‘ پر تحریریں بھیجیں۔ اس بندہ ناچیز کی ایک چھوٹی سی کاوش حاضر خدمت ہے۔ قبول فرمائیں۔ اللہ عبقری کو دن دگنی رات چگنی ترقی عطا فرمائے اور اس سے وابستہ افراد کو اجر عظیم اور جزائے خیر عطا فرمائے آمین!

About admin

Check Also

Small Business Health Insurance and solution

I have been a health care coverage representative for over 10 years and consistently I …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *