Home / Health / چائنیز نمک کے بارے میں ضرور جاننے

چائنیز نمک کے بارے میں ضرور جاننے

پاکستان سمیت دنیا بھر چائنیز کھانوں کو بے حد پسند کیا جاتا ہے جب کے پاکستان میں عموما اس کے لئے ریسٹورنٹ کا رخ کیا جاتا ہے ۔ لیکن کچھ لوگ اس کو گھر میں بھی بنا لیتے ہیں ۔ عموما ان کھانوں میں چائنہ نمک جس کو اجینی موتو بھی کہا جاتا ہے اس کا استعمال ضرور کیا جاتا ہے جس سے کھانے کے ذائقہ میں بے حد بہتری آتی ہے لیکن ماہرین کے مطابق یہ نمک ایک خاموش قاتل ہے ۔ کیونکہ اس میں موجود مونو سوڈیم گلومیٹ پایاجاتا ہے اس جز کی وجہ سے انسان کو سر درد ۔ دل کی تکیف ، فالج اور اس کے ساتھ دماغی امراض کا سامنا ہوتا ہے ۔ اور یہ سوڈیم انسان کے لئے ایک خاموش قاتل ہے کیونکہ اس کے اثرات فورا ظاہر نہیں ہوتے ۔

اس کے ساتھ اگر حاملہ خاتون اس کا استعمال کریں تو اس سے بلڈ پریشر کی بیماری لاحق ہوتی ہے اور پیٹ میں موجود بچے کی قوت مدافعت بھی اس سے کمزور ہوجاتی ہے اس کے ساتھ اس کے استعمال سے سر درد ہوتا ہے جو کہ بعض اوقات اتنا بڑھ جاتا ہے کہ سر چکرانے کے ساتھ متلی اور قے بھی ہوجاتی ہے ۔ اگر کوئی ایسا شخص جس کو الرجی کا مسئلہ ہوتو اسے چائنہ سالٹ کا استعمال فورا روک دینا چاہئے کیونکہ اس کی وجہ سے دمہ کی بیماری لاحق ہو جاتی ہے جب کہ اس نمک کا سب سے اہم شکار دل ہوتا ہے ۔ جس کی وجہ سے دل کے اعصاب میں کھچاؤ کے ساتھ بلڈ پریشر بھی بلند ہوجاتا ہے ۔ اس کے ساتھ اس کی وجہ سے اعصابی بیماری بی لاحق ہو سکتی ہے اور انسان کو جسم کے مختلف حصؤں میں درد بھی ہوتا ہے ۔ اس لئے بجائے چائنہ کے کھانوں کے دیسی کھانوں کا استعمال کریں جو ذائقہ میں اعلی اور صحت کے لئے بھی مفید ہوتے ہیں ۔ یاد رکھیں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اس پر مکمل پابندی عائد کی ہے اور اس کو خریدنا اور بیچنا ایک قانونی جرم ہے

About admin

Check Also

Common Treatment for Hypothyroidism

Dubai: Talking about the thyroid organ, Dr Tasnim Ahsan (College of Physicians and Surgeons dignitary) …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *