Home / Islamic Stories / حضورؐ کا حضرت عمر سے سوال!! تمہیں مجھ سے کتنی محبت ہے؟

حضورؐ کا حضرت عمر سے سوال!! تمہیں مجھ سے کتنی محبت ہے؟

ایک دفعہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ بیٹھے ہوئے تھے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا: اے عمر رضی اللہ عنہ! تمہیں مجھ سے کتنی محبت ہے؟ حضرت عمر رضی اللہ عنہ جو ابھی مرحلۂ تربیت سے گزر رہے تھے عرض کرنے لگے : ’’حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! مجھے سب سے بڑھ کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات سے محبت ھے مگر گاہے بگاہے محسوس ہوتا ہے کہ اولاد کی محبت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت سے قدرے زیادہ ہے۔‘‘

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمانے لگے : ’’اے عمر رضی اللہ عنہ! اگر یہ بات ہے تو تمہارا ایمان ابھی مکمل نہیں ہوا۔‘‘
اس فرمان کے بعد حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کے دل کی کایا پلٹ گئی، یہاں تک کہ ان کے دل میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت دیگر تمام محبتوں پر غالب آ گئی اور وہ بے ساختہ پکار اٹھے :

رب ذوالجلال کی قسم! اب حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت مجھے اپنی جان سے بھی زیادہ ہے اور مرتے دم تک کبھی کم نہیں ہو گی۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑ کر فرمایا: ’’اب تمہارا ایمان مکمل ہوا۔‘‘
(بخاري، الصحيح، کتاب الايمان، 6 : 2445، رقم : 6257)

About admin

Check Also

Emotional speech about Last word of Prophet PBHM

What were the last words of the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *