Home / Islamic / کیا سچ میں وضو ٹوٹ جاتا؟

کیا سچ میں وضو ٹوٹ جاتا؟

میں اپنے بچپن سے ایک چیز سنتا آیا ہوں کے خنزیر یعنی سور کا نام نہیں لینا چاہیے کیوں کے اس سے گناہ ہوتا ہے اور اگر وضو ہو تو وضو ٹوٹ جاتا ہے. میں نے اکثر دیکھا ہے ہمارے لوگ اس جانور کو مارنا ثواب سمجھتے ہیں اور دیکھتے ہی اس جانور پر ٹوٹ پڑتے ہیں ایسا ہی کچھ معاملہ چھپکلی کے ساتھ بھی ہے جس کو مارنا ثواب کا کام سمجھا جاتا ہے جبکے ہمارا دین حقیقت میں یہ سب کرنے کی اجازت نہیں دیتا.یہ باتیں دین اسلام کی تعلیم میں کمی کی وجہ سے جنم لیتی ہیں.الله کی مقدس کتاب قرآن مجید میں خنزیر کا ذکر 4 مرتبہ آیا ہے۔

اور جب قرآن پڑھا جاتا تو ہم 4 مرتبہ اس جانور کا نام لیتے ہیں اور نماز تراویح میں بھی چونکہ قرآن مجید مکمل پڑھا جاتا ہے اس وجہ سے یہاں بھی ہم 4 بار خنزیر کا نام لیتے ہیں تو اگر اس جانور کا نام لینے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے تو حدیث شریف یا قرآن مجید میں ہمیں لازمی 4 بار دوبارہ وضو کا حکم ہوتا جبکے ایسا نہیں ہے.اکثر دیکھا جاتا ہے کہ لوگ اس جانور کا نام بھی عجیب طریقے سے لیتے ہیں جیسے کے گندا جانور،انجن یا غلیظ جانور وغیرہ.اس میں کوئی شک نہیں یہ جانور غلاظت پسند ہے اور بہت سی دوسری وجوہات بھی ہیں جس کی وجہ سے الله پاک نے اس جانور کو حرام قرار دیا ہے لیکن صرف یہی جانور نہیں اور بھی بہت سے جانور ہیں جن کو الله نے ہمارے لئے حرام قرار دیا ہے اور ہر جانور کو حرام قرار دینے کے پیچھے الله پاک کی کوئی نا کوئی حکمت ہوتی ہے.کسی بھی جانور کو حرام قرار دینے کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ اس کو مارنا ثواب ہے چاہے وہ چھپکلی ہو یا خنزیر یہ محض صرف کھانے کی حد تک حرام ہے جس طرح کتا،گدھا اور لومڑی وغیرہ حرام ہیں.کتا اور گدھا دو ایسے جانور ہیں جو ہمارے اس پاس ہمیں اکثر نظر اتے ہیں لیکن اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہیں کے جہاں ان جانوروں کو دیکھا جائے تو مارنا پیٹنا شروع کر دیا جائے یا ان کا نام لینے سے وضو ٹوٹ جائے۔

جانور جو حلال ہیں انہیں الله پاک کہ احکامات کے مطابق ذبح کر کے کھانا چاہیے اور جو جانور حرام ہیں ان کو مارا پیتا نہ جائے نہ ان پر ظلم کیا جائے اور اگر وہ اپ کی بستی میں گھس آئیں لیکن اپ کو کو ان سے کوئی نقصان نہ ہو تو انہیں کچھ نہ کہا جائے اور اگر کوئی ایسا حرام جانور ہو جس سے اپ کو نقصان کا خطرہ ہو تو وائلڈ لائف محکمے میں اطلاح کر دی جائے تا کے وہ اس جانور کو صحیح سلامت واپس چھوڑ آئیں.

About admin

Check Also

Small Business Health Insurance and solution

I have been a health care coverage representative for over 10 years and consistently I …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *