Home / Stories / بیٹی کی یازدہ قیمتی ہے یا زمین؟ لمحہ فکریہ

بیٹی کی یازدہ قیمتی ہے یا زمین؟ لمحہ فکریہ

بوڑھے باپ نے اپنے سب بیٹوں کو بلایا- سارے بیٹے آس پاس بیٹھ گئے- ایک نظر سب پر ڈالی اور کہنے لگا- “ میں اپنی زندگی گزار چکا ہوں

٬ اس سے پہلے کہ آنکھیں بند ہوجائیں اپنی جائیداد تم میں تقسیم کر کے جاؤں گا“-“ سب کو اچھا خاصہ ملے گا مگر یہ تمہاری ذمہ داری ہے کہ تم اپنی بہنوں کو مجبور کرو کہ وہ اپنے حق سے دستبردار ہوجائیں — ورنہ —- “- “ ورنہ کیا ہوگا ابا جان “ سب سے چھوٹا بیٹا پوچھ بیٹھا-

بوڑھے باپ کے چہرے پر کئی تلخ لہریں آئیں اور گزر گئیں٬ خشک پر زبان پھیر کر بولا “ ورنہ تمہارے باپ کی زمین غیروں میں چلی جائے گی“-چھوٹا ذرا خودسر سا تھا پوچھنے لگا “ ابا جان بیٹی کو جائیداد سے حق دینا کا حکم تو خدا کا ہے ٬ کیا خدا کو یہ علم نہ تھا کہ بیٹی کو حصہ دینے سے زمین غیروں میں چلی جائے گی؟“ کمرے میں خاموشی چھا گئی-

کسی کے کچھ بولنے سے پہلے وہ پھر بول اٹھا “ بیٹی کو زمین دیتے ہوئے آپ کو لگا کہ زمین غیروں میں چلی جائے گی مگر داماد کو بیٹی دیتے ہوئے آپ نے کیوں نہ سوچا کہ بیٹی غیروں میں چلی جائے گی“-

About admin

Check Also

ساس سے چھٹکارا

یک لڑکی جس کا نام تبسم تھا اس کی شادی ہوئی وہ سسرال میں اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *