Home / Islamic / صبح ایت الکرسی پڑھنے کی فضیلت

صبح ایت الکرسی پڑھنے کی فضیلت

بسم اللہ الرحمن الرحیم اسلام علیکم میرے دوستو آج ہم آپ کو آیت الکرسی کی فضیلت کے بارے میں بتائیں گے اور یہ بھی بتائیں گے کہ اگر صبح سویرے پانچ بار آیت الکرسی پڑھنے کا معمول بنا دیا جائے تو اس سے ہمیں کیا فائدہ ہوگا۔ میرے دوستو ایک شخص نے عرض کیا کہ یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے ایسی چیز بتائیں کہ مجھے اس سے نفع ہو فرمایا آیت الکرسی پڑھا کر نگہبانی کرے گا اللہ تیرے اور تیری اولاد کی اور نگاہ رکھے گا تیرے گھر پر یہاں تک کہ تیرے ہمسائے اور ان کے گھر بھی اللہ کی حفاظت میں ہوں گے۔ حضور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ جو شخص ہر فرض نماز کے بعد ایک بار آیۃ الکرسی ہمیشہ پڑھتا رہا مکمل جاننے کے لیے نیچے کلک کریں

جنت اس پر واجب کی گئی جنت اور اس کے درمیاں سوائے موت کے کوئی چیز حائل نہ ہو گئی ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا کہ یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے گھر میں خیروبرکت نہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تم آیت الکرسی کیوں نہیں پڑھتے آیت الکرسی کے بارے میں اور بھی کئی احادیث مبارکہ ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس میں بہت سے خواص اور برکات ہیں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ حضور نبی کریم وسلم نے صدقہ فطر کی حفاظت کا کام میرے سپرد فرمایا ایک رات ایک آنے والا آیا اور غلہ بھرنے لگا میں نے اس کو پکڑ لیا اور اس سے کہا کہ میں تجھے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں پیش کروں گا تو وہ کہنے لگا کہ میں محتاج اور ضرورتمند چنانچہ میں نے اسے چھوڑ دیا جب صبح ہوئی تو حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ابو ہریرہ تمہارے رات کے قیدی کا کیا ہوا میں نے عرض کیا یارسول اللہ علیہ وسلم اس نے شدید حاجت کا واسطہ دیا تھا اس لئے مجھے اس پر رحم آ گیا اور میں نے اسے چھوڑ دیا حضور کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اس نے جھوٹ بولا ہے وہ پھر آئے گا اس پر مجھے یقین ہو گیا کہ وہ ضرور آئے گا اس لئے کہ یہ بات حضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے چنانچہ میں رات کے وقت اس کا انتظار کرنے لگا تھا کہ اسی اثنا میں وہ آ گیا اور غلہ بھرنے لگا میں نے اس کو پکڑ لیا اور کہا کہ تجھ کو حضور کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں پیش کروں گا

وہ کہنے لگا کہ مجھے چھوڑ دو میں محتاج ہوں اب نہیں آئوں گا مجھے پھر اس پر رحم آگیا اور میں نے اسے چھوڑ دیا جب صبح ہوئی تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ابو ہریرہ تمہارے قیدی کا کیا ہوا میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر آج پھر مجھے رحم آ گیا اور میں نے اس کو چھوڑ دیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس نے تم سے جھوٹ بولا ہے وہ پھر آئے گا چنانچہ میں اس کے انتظار میں تھا کہ وہ پھر آگیا اور غلہ بھرنا شروع کر دیا بس میں نے اسے پکڑ لیا اور کہا کہ آج تو میں تمھیں نہیں چھوڑوں گا اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تمہیں ضرور لے کر جاؤں گا وہ بولا تم مجھے چھوڑ دو میں تمہیں ایسے چند کلمات سے سکھاتا ہوں جن کے پڑھنے سے اللہ تعالی پاک تم کو نفع دے گا وہ یہ ہے کہ جب تم سونے لگو تو آیت الکرسی پڑھ کر سویا کرواس سے اللہ تعالی تمہاری حفاظت فرمائے گا صبح تک یہ آیت اللہ تعالی کی طرف سے تمہاری نگہبان ہو گی اور شیطان تہمارے نزدیک نہیں آسکے گا چنانچے میں نے اسے چھوڑ دیا اورجب صبح نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ابو ہریرہ تمہارے قیدی کا کیا ہوا میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس نے مجھے چند کلمات سکھائے جن سے اللہ کا نفع دے گا حضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ابو ہریرہ اس نے آیت الکرسی پڑھ کر سونے والی بات سچ کہیں حالانکہ وہ خود بڑا چھوٹا ہے کیا تم جانتے ہو وہ تین رات روز آنے والا چوڑ کون ہے

میں نے عرض کی یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نہیں جانتا حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ وہ شیطان تھا بحوالہ بخاری مشکوٰۃ شریف حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کا ارشاد ہے کہ حضور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس گھر میں آیت الکرسی پڑھی جاتی ہے شیطان بھاگ جاتا ہے اور تین دن تک اس گھر میں داخل نہیں ہوتا اور چالیس دن تک اس مکان پر سحر کا اثر نہیں ہوسکتا حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جو کوئی رات کو سوتے وقت آیت الکرسی پڑھتا ہے اللہ تعالی اس کی حفاظت کے لئے دو فرشتے مقرر فرما دیتا ہے جو صبح تک اس کی حفاظت کرتے ہیں بحوالہ فتاوی بزرگان دین نے بھی آیت الکرسی کو اپنے خواص برکات اور اثرات کے اعتبار سے نہایت افضل و اشرف قرار دیا ہے حضرت خواجہ معین دین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ فتاویٰ ذریعہ میں تحریر ہے کہ حضور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جو شخص آیت الکرسی پڑھ کر گھر سے نکلے تو اللہ تعالی ستر ہزار ملائکہ کو حکم دیتا ہے کہ اس کے واپس آنے تک اس کے لیے مغفرت کی دعا کرتے رہو اور جو شخص آیت الکرسی پڑھ کر گھر میں داخل ہو گا اس کے گھر سے اللہ تعالی مفلسی کو دور فرما دیں گے آپ رحمۃ اللہ علیہ نے مزید فرمایا کہ میں نے جامعہ لحکایات میں لکھا ہوا دیکھا ہے کہ بغداد میں ایک درویش تھا ایک رات کا ذکر ہے کہ دس جوڑ اس کے گھر میں داخل ہوئے وہ درویش آیت الکرسی پڑھ کر کہیں گیا ہوا تھا وہ چور سب کے سب اندھے ہوگئے جب وہ درویش اپنے ے گھر آیا تو ان لوگوں کو دیکھ کر پوچھا کہ تم لوگ کون ہو اور کیوں آئے ہو انہوں نے کہا کہ ہم چور ہیں چوری کرنے آئے تھے آپ ہمارے لیے دعا فرمائیں ہماری بینائی واپس آ جائے ہم اس کام سے توبہ کرتے ہیں اور آپ کے سامنے اسلام قبول کرتے ہیں وہ درویش مسکرائے اور کہا کہ اللہ تعالی کے حکم سے آنکھیں کھولو سب کی آنکھیں کھل گئیں اور وہ بینا ہو گئے سب نے اسی وقت توبہ کی اور مسلمان ہوگئے آیت الکرسی کی فضیلت کو شیئر کرنا مت بھولئے گا جزاک الل

About admin

Check Also

دولت دیواریں توڑ کر گھر میں داخل

206 ﺗﺮﺟﻤﮧ : ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﮐﮯ ﺑﮩﺖ ﺍﭼﮭﮯ ﻧﺎﻡ ﮨﯿﮟ ﺍﺳﮯ ﺍﻧﮩﯽ ﻧﺎﻣﻮﮞ ﺳﮯ ﭘﮑﺎﺭﺍ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *