Home / Health / ادرک کا پانی

ادرک کا پانی

دوائی چھوڑئے ادرک کا استعمال کریں اور بیماریاں بھگائےدوائی چھوڑئے ادرک کا استعمال کریں اور بیماریاں بھگائےدوائی چھوڑئے ادرک کا استعمال کریں اور بیماریاں بھگائے ادرک ایک خوشبودار جڑ کہلاتی ہے اس کا استعمال کھانوںمیں کثرت سے ہوتا ہے اس سے کھانوں میں ذائقہ اور خوشبو آتی ہے لیکن اس کے ساتھ اس میں ایسی جادوائی اوصاف ہیں جس کا جان کوئی بھی اس کا استعمال ترک نہیں کرے گا ۔ اگر آپ موٹاپے اور جوڑوں کے درد سے پریشان ہیں تو ’ادرک کا پانی‘ وہ مفید نسخہ ہے جو آپ کو ہر صورت آزمانا چاہئیے، کیونکہ ان مسائل کے حل کے لئے شاید ہی اس سے بہتر کوئی اور چیز ہو۔ ویب سائٹ ’کنسیڈر ہیلتھ‘ کے مطابق ادرک کا پانی خون میں لوتھڑے نہیں بننے دیتا اور یوں خون کے بہاﺅ کو متوازن کرتا ہے۔ یہ کولیسٹرول کے لیول میں کمی کرتا ہے اور جوڑوں کے درد، سوزش اور سوجن سے نجات دلتا ہے۔ یہ نسخہ ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ بھی ہے جو آپ کے جسم کی صفائی کرتا ہے اور کئی طرح کی بیماریوں، حتیٰ کہ کینسر جیسی بیماری کے خلاف بھی مدافعت پیدا کرتا ہے۔اسے تیار کرنے کیلئے پہلے ڈیڑھ لٹر پانی کو ابال لیں اور جب یہ ابلنا شروع ہوجائے تو اس میںادرک کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر ڈالیں۔اسے کچھ دیر کیلئے ابلنے دیں اور پھر چولہے سے اتار کر اسے تقریباً 15 منٹ کیلئے پڑا رہنے دیں۔ جب یہ ٹھنڈا ہوجائے تو اس میں لیموں کا رس ملا لیں۔بہترین نتائج کے لئے دن میں دو بار یہ مشروب پئیں۔ اس کا استعمال صبح کے وقت ناشتے سے پہلے اور رات کے کھانے سے پہلے کریں۔ یہ جہاں موٹاپے اور جوڑوں کے درد کا خاتمہ کرتا ہے وہیں ہمارے مدافعتی نظام کو طاقتور بناتا ہے، نزلہ و زکام سے بچاتا ہے، دوران خون کو متوازن کرتا ہے۔ اسی طرح یہ ہاضمے کو درست کرتا ہے اور خوراک کے اجزاءکو ہمارے جسم میں جذب ہونے میں بھی مدد دیتا ہےاس کا کچھ ہفتوں تک مسلسل استعمال رکھیں یہ جسم سے زائد چربی کو نکالتا ہے اس کے ساتھ زائد مادوں کو بھی خارج کرتا ہے جسم کو زہرلے مادوں سے محفوظ رکھتا ہے اور انسان کو صحت مند بناتا ہے ۔ اس لئے اپنی اچھی صحت کے لئے اس کا استعمال اپنے روز مرہ خوراک میں رکھیں

About admin

Check Also

دارچینی اور شہد کا کمال

400 دارچینی اور شہد کوملاکر کئی بیماریوں کوٹھیک کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا رہا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *