Home / Stories / یا اللہ ! اسے بے حساب اجر دینا۔اللہ،اسے بے حساب اجر دینا

یا اللہ ! اسے بے حساب اجر دینا۔اللہ،اسے بے حساب اجر دینا

جنازے کے ساتھ ساتھ چلتے ہوئے سب لوگ کلمہ پڑھ رہے تھے،جنازہ گاہ ابھی کچھ فاصلے پر تھی۔تبھی مجھے اپنے ساتھ چلتے ہوئے شخص کی دھمی مگر صاف آواز سنائی دی۔

یا اللہ ! اسے بے حساب اجر دینا۔اللہ،اسے بے حساب اجر دینا

وہ بار بار یہی بات دہرارہا تھا۔تدفین کے بعد میں نے اس سے پوچھا! مرحوم کا آپ کےساتھ کیا رشتہ تھا؟
بولا،کچھ بھی نہیں۔وہ میرا کوئی بھی نہیں تھا۔مطلب!میں تھوڑا حیران ہوا۔ کہنے لگا۔ میں بہت غیریب آدمی ہوں صاحب! کچھ عرصہ پہلے میری بیوی شدید بیمار ہوگئی۔

اس کے اپریشن کےلئے لمبی چوڑی رقم کی ضرورت تھی، جو میرے بس سے باہر تھی۔ ہر طرف سے مایوسی ہو کر گائوں کے چوہدری سے اس شرط پر قرض لیا کہ اگر اس ایک سال کے اندر ادا نہ کر سکا تو وہ اس میں سود کی رقم بھی شامل کر لے گا۔ اس وقت میں،دکھ اور غم سے نڈھال تھا وہ ضرور تمند بھی۔ اس لئے مان گیا۔ لیکن جلد ہی احساس ہوگیا کہ اتنی بڑی رقم تع میں کئی لوگوں تک ادا نہیں کر سکوں گا۔ یہی دکھ اور غم لئے مسجد میں بیٹھا اللہ سے فریاد کر رہا تھا۔ رورو کر اس سے وسیلہ مانگ رہا تھا کہ وہ میری مشکل آسان فرما دے۔

یہ مرحوم قریب ہی بیٹھا نماز پڑھ رہا تھا۔ اس نے شائد میری آہ وزاری سن لی،پاس آکر بولا،میں زیادہ امیر تو نہیں ہوں لیکن وعدہ کرتا ہوں کہ اللہ کی رضا کی خاطر تمہارا قرض اتارنے میں تمہاری مدد کرونگا۔اور پھر اس نے واقعی اپنا وعدہ پورا کیا۔اللہ کا فرمان ہے صاحب: کہ کسی کے قرض کا بوجھ اتارنے والے کو اٹھارہ گناہ زیادہ ثواب ملے گا۔ تو میں اللہ سے دعا کر رہا تھا کہ اےسے بغیر گنے، بے حساب اجر عطا فرمائے۔ جس نے اللہ کی رضا کی خاطر میری مدد کی۔ تو کیا میں اس کے لئے بہترین اجر کی دعا نہ کروں؟

وہ تو اللہ ہے صاحب ! سب کچھ کر سکتا ہے۔ اور سوچ رہا تھا ،دوسروں کو نفع دینے والے خود کب گھاٹے میں رہتے ہیں۔ چراغ یو نہی چلتے ہیں

About admin

Check Also

چھے شادیاں کرنے والا مجاہد

372 کسی صاحب نے چھ شادیاں کیں لیکن ہر شادی کے بعد اس کی بیوی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *