Home / Health / ڈرائی فروٹ سے جسمانی کمزوری سے بلکل نجات

ڈرائی فروٹ سے جسمانی کمزوری سے بلکل نجات

اگر آپ جسمانی کمزوری سے پریشان ہیں، یا مستقبل میں اس دردناک مسئلے سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں، تو اس کیلئے کسی مہنگی دوا کی ہرگز ضرورت نہیں کیونکہ قدرت نے ایک خشک میوے کی صورت میں جسمانی طاقت کا خزانہ انسان کو عطا کر رکھا ہے۔

ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ترک سائنسدانوں نے جسمانی کمزوری کے شکار 17 نوجوانوں پر ایک تحقیق کی ہے، جس کے نتائج نے دنیا بھر کے ڈاکٹروں کو بھی حیران کر دیا ہے۔ ان نوجوانوں کو روزانہ 100گرام پستہ کھلایا گیا اور محض تین ہفتوں کے بعد ان کی زندگی میں انقلاب آچکا تھا۔ نوجوانوں کا مردانہ کمزوری کا مسئلہ ختم ہوچکا تھا جبکہ وہ پہلے سے کہیں بہتر اور بھرپور ازدواجی کارکردگی کے قابل ہوچکے تھے۔ صرف یہی نہیں بلکہ ازدواجی صحت کے ساتھ ان کی عمومی صحت میں بھی مثبت تبدیلی آئی تھی۔ ان نوجوانوں میں مفید کولیسٹرول کی مقدار میں اضافہ ہوا تھا جبکہ مضر صحت کولیسٹرول کی مقدار کم ہوچکی تھی۔

سائنسدان نائیجل مشیل نے تحقیق کے نتائج کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا ”پستہ ایک شاندار خشک میوہ ہے۔ اس میں نباتاتی پروٹین وافر مقدار میں پائی جاتی ہے جبکہ صحت بخش چکنائی بھی ہوتی ہے۔ اس میں سبز اور جامنی رنگت والے حصے دراصل اینٹی آکسیڈنٹ ہوتے ہیں جو نہ صرف جسم کو فاسد مواد سے پاک کرتے ہیں بلکہ ذہنی دباﺅ میں بھی کمی لاتے ہیں۔ آپ اسے شادی شدہ جوڑوں کیلئے خاص نعمت کہہ سکتے ہیں کیونکہ اس میں وہ تمام غذائی اجزاءبکثرت پائے جاتے ہیں جو ایک خوشگوار ازدواجی زندگی کیلئے ضروری ہوتے ہیں۔ اس میں سلینیم بھی ہوتا ہے اور زنک بھی، جو آپ کی صحت کےلئے بہت ضروری ہے۔ زندگی میں اک بار ضرور آزما کر دیکھ لیں۔ اللہ نے چاہا تو آپ اپنے آپ کو بہت بہتر محسوس کریں گئے

About admin

Check Also

موٹاپے کا سادہ اور انتہائی علاج تب نبوی کےساتھ

1,234 سب سے بہترین عِلاج اللہ عَزَّوَجَلَّ کے حبیب، حبیبِ لَبیب، طبیبوں کے طبیب صلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *