Home / Islamic / (پاکی ناپاکی کے بارے میں اہم سوال (خواتین کےلیے

(پاکی ناپاکی کے بارے میں اہم سوال (خواتین کےلیے

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد عادل مقام: پاکستان

کیا عورت حالت حیض و نفاس میں قرآن کو بغیر چھوئے پڑھ سکتی ہے؟

جواب:
فقہ حنفی کی معتبر کتاب در مختار میں لکھا ہے :

ويمنع قراءة قرآن ومسه الابغلافه.

(در مختار، 1 : 293)

حائضہ اور نفاسہ کا قرآن پڑھنا اور اسے چھونا منع ہے مگر غلاف کے ساتھ چھو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عورتوں کے غسل کرنے کا اصل اسلامی طریقہ کار

قرآن پڑھانے والی عورت کے لیے یہ جائز ہے کہ ایک ایک کلمہ پڑھائے اور مکمل آیت کی تلاوت نہ کرے۔

مثلاً عَلْمَ القُرآن دو الفاظ ہیں، تو عَلْمَ کو الگ ادا کرے گے اور القُرآن کو الگ ادا کر کے پڑھے گے نہ کہ ملا کر پڑھے۔

(شامی، درالمختار، 1 : 293)

لہذا عورت قرآن کو بطور تلاوت حالت حیض اور نفاس میں قرآن نہیں پڑھ سکتی اگرچہ زبانی ہو لیکن دعا میں مثلاً آیت الکرسی یا دیگر کلمات قرآن پڑھ سکتی ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

About admin

Check Also

ایک جمعہ سے اگلے جمعہ تک کےلیےخاص وظیفہ

443 بہت سے لوگ یہ شکایت کرتے ہیں کہ انکے ہاتھ میں پیسہ نہیں ٹکتا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *