Home / Stories / ٹیچر آپنے شادی کیوں نہیں کی؟

ٹیچر آپنے شادی کیوں نہیں کی؟

لڑکیوں کے سکول میں آنے والی نئی ٹیچر انتہائی خوبصورت اور تعلیمی طور پر بھی مضبوط تھی لیکن اس نے ابھی تک شادی نہیں کی تھی، تمام لڑکیاں اس کے ارد گرد جمع ہو گئیں اور مذاق کرنے لگی کہ میڈم آپ نے ابھی تک شادی کیوں نہیں کی 133؟ میڈم نے داستان کچھ یوں شروع کی، ایک عورت کی پانچ بیٹیاں تھیں، شوہر نے اس کو دھمکی دی کہ اگر اس بار بھی بیٹی ہوئی تو اس کی بیٹی کو باہر کسی سڑک یا چوک پر پھینک آؤں گا،

خدا کی مرضی وہ ہی جانے کہ چھٹی بار بھی بیٹی ہی پیدا ہوئی اور شوہر نے بیٹی کو اٹھایا اور رات کے اندھیرے میں شہر کے بیچوں بیچ چوک پر رکھ آیا، ماں پوری رات اس ننھی سی جان کے لیے دعا کرتی رہی اور بیٹی کو خدا کے سپرد کر دیا۔ دوسرے دن صبح والد جب چوک سے گزرا تو دیکھا کہ کوئی بچی کو نہیں لے کر گیا، باپ بیٹی کو واپس گھر لایا لیکن دوسری رات پھر بیٹی کو چوک پر رکھ آیا یہ عمل وہ روز کرتا رہا، ہر بار والد باہر رکھ آتا اور جب کوئی لے کر نہیں جاتا تو مجبوراً واپس اٹھا لاتا، یہاں تک کہ اس کا باپ تھک گیا اور اللہ کی مرضی پر راضی ہو گیا۔ پھر اللہ نے کچھ ایسا کیا کہ ایک سال بعد ماں پھر پیٹ سے ہو گئی اور اس بار ان کے ہاں بیٹا ہوا لیکن چند دن بعد بیٹیوں میں سے ایک کی موت ہو گئی، یہاں تک کہ ماں پانچ بار پیٹ سے ہوئی اور پانچ بیٹے ہوئے لیکن ہر بار اس کی بیٹیوں میں سے ایک اس دنیا سے چلی جاتی۔ صرف ایک ہی بیٹی زندہ بچی اور وہ وہی بیٹی تھی جس سے باپ جان چھڑانا چاہ رہا تھا، ماں بھی اس دنیا سے چلی گئی ادھر پانچ بیٹے اور ایک بیٹی سب بڑے ہو گئے۔ ٹیچر نے کہا پتہ ہے وہ بیٹی جو زندہ رہی کون ہے؟ وہ میں ہوں اور میں نے ابھی تک شادی اس لیے نہیں کی کہ میرے والد اتنے بوڑھے ہو گئے ہیں کہ اپنے ہاتھ سے کھانا بھی نہیں کھا سکتے اور کوئی دوسرا نہیں جو ان کی خدمت کرے۔ بس میں ہی ان کی خدمت کیا کرتی ہوں اور وہ پانچ بیٹے کبھی کبھی آ کر باپ کا حال چال پوچھ لیتے ہیں۔ والد ہمیشہ شرمندگی کے ساتھ رو رو کر مجھ سے کہا کرتے ہیں،

میری پیاری بیٹی جو کچھ میں نے بچپن میں تیرے ساتھ کیا اس کے لیے مجھے معاف کرنا، میں نے کہیں بیٹی کی باپ سے محبت کے بارے میں ایک پیارا سی قصہ پڑھا تھا کہ ایک باپ بیٹے کے ساتھ فٹ بال کھیل رہا تھا اور بیٹے کا حوصلہ بڑھانے کے لیے جان بوجھ کر ہار رہا تھا، دور بیٹھی بیٹی باپ کی شکست برداشت نہ کر سکی اور باپ کے ساتھ لپٹ کے روتے ہوئے بولی بابا آپ میرے ساتھ کھیلیں تاکہ میں آپ کی جیت کے لیے ہار سکوں، سچ ہی کہا جاتا ہے کہ بیٹی باپ کے لئے رحمت ہوتی ہے۔

خوبصورت وڈیو دیکھینے کےلیے نیچے وڈیو دیکھیں اگر وڈیو پسند آئے تو شئیر کریں تاکہ شاید کوئی ایسی بھی لوگ ہوتے ہیں جو پڑھ نہیں سکتے لیکن وڈیو سے بات تمام لوگوں تک پہنچ سکتی ہے۔

About admin

Check Also

ماں میں جلدی شادی کرنا چاہتا ہوں گناہ سے بچنا چاہتا ہوں

518 ماں میں جلد شادی کرنا چاہتا ہوں گناہ سے بچنا چاہتا اپنا آدھا ایمان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *