Home / Stories / مولانا رومی اور ایک عاشق کا قصہ

مولانا رومی اور ایک عاشق کا قصہ

مولانا رومی ایک دن خرید و فروخت کے سلسلے میں بازار گئے۔ ایک دکان پر جا کر رک گئے۔ دیکھا کہ ایک عورت کچھ سودا سلف لے رہی ہے۔ سودا خریدنے کے بعد اس عورت نے جب رقم ادا کرنی چاہی تو دکان دار نے کہا“عشق میں حساب کتاب کہاں ہوتا ہے۔ چھوڑو پیسے اور جاؤ۔

مولانا رومی یہ سن کر غش کھا کر گر پڑے۔ دکان دار سخت گھبرایا اس دوران وہ عورت وہاں سے چلی گئی۔ خاصی دیر بعد جب مولانا رومی کو ہوش آیا تو دکاندار نے پوچھا۔ مولانا صاحب آپ کیوں بے ہوش ہوئے؟ مولانا رومی نے جواب دیا۔ میں اس بات پر بے ہوش ہوا کہ تم دونوں میں اتنا قوی اور مضبوط عشق ہے کہ آپس میں کوئی حساب کتاب نہیں جب کہ اللہ کے ساتھ میرا عشق کتنا کمزور ہے کہ میں تسبیح کے دانے بھی گن گن کر گراتا ہوں۔

About admin

Check Also

اگر آپ کی بیوی میں یہ باتیں پائی جاتی ہیں تو میرا بھائی فوراً دوسری شادی کر لو

4,824 ایک بیوی کی حیثیت سے ایک عورت کا کردار کس قدر اہمیت کا حامل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *