Home / Islamic Stories / مدنیہ کا عشق

مدنیہ کا عشق

مسجد نبویؐ کے نائب امام، موذن الشیخ ایاد بن احمد شکری نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ قتل و غارت، فتنہ وفساد ، لڑائی کو پسند نہیں کرتا ، کسی پر فتوے نہ لگاؤ اور کافر نہ کہو یہ کام جس کا ہے وہی کر سکتا ہے ،دین اسلام میں آسانیاں ہیں، ایمان صرف دعوے کا نام نہیں بلکہ عمل بھی ضروری ہے ،کوئی بھی حاکم وقت ،حکمران وقت خواہ وہ برائی بھی کرتا ہے۔اس

کے خلاف افرا تفری نہ پھیلاؤ اس کے خلاف خرو ج نہ کرو ،امن و امان کو پسند کرنے والے صحیح مشن اور منہج پر ہیں ۔ وہ جمعہ کو جامع مسجد اسحاق میں نماز جمعہ کا خطبہ دے رہے تھے ۔ اس موقع پر انہوں نے عالم اسلام کے اتحاد،سلامتی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا بھی کرائی ۔ الشیخ ایاد بن احمد شکری نے اپنے خطبے میں کہا کہ اللہ رب العزت نے اپنے رسول محمد ﷺکو ہم سب کیلئے حادی و مرشد بنا کر بھیجا ، جنت کی خوشخبریاں سنانے والے اور جہنم سے ڈرانے والا بنا کر بھیجا اور پھر اپنے محبوب کو ایسی توجیحات سے نوازا جن کے ذریعے رسول ﷺ اپنی امت کی تربیت کر سکیں۔رسولﷺ اللہ کی مرضی کے بغیر کلام نہیں کیا کرتے تھے۔،اس لئے آپ ؐکی ہر بات شریعت ہے اور ایک مسلمان کو اس پر ایمان لانا چاہیے ۔ اللہ رب العزت نے اپنے محبوب کو جوتوجیحات دیں ان میں ایک توجیح یہ تھی اے میرے محبوب آپ کو جس طرح حکم دیا گیا ہے اسی طرح استقامت اختیار کیجیے ۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا تھاکہ تم کہہ دو میں اللہ پر ایمان لاتا ہو ں اور اس پر استقامت اختیار کر تا ہوں یہ کلمات دین اسلام کی اصل روح ہیں اور یہ وہ کلمات ہیں جس میں اسلام کو جمع کر دیا گیا ہے

۔یاد رکھنا ایمان بہت بڑی نعمت ہے ۔صحیح مسلمان وہ ہے جو مسلمانوں کی جماعت سے الگ نہیں ہوتا اور اپنی زندگی نبی کریم ﷺ کے بتائے ہوئے طریقوں کے مطابق گزارتا ہے ۔ صحیح مشن اور منہج وہ ہے جو انسان صحابہ کی برائی نہیں کرتا کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ان ہستیوں کو اپنے محبوب کا وزراء بنایا ہے اور انہیں پوری کائنات سے چنا ہے ۔ نبی کریمﷺ ؐنے خود کہا میرے صحابہ کو گالی نہ دو اور جس نے گالی دی اس پراللہ اس کے فرشتوں اورپوری کائنات کی لعنت ہے۔ جو قتل و غارت ،فساد او ر لڑائی کو پسند نہیں کرتا جوامن کو پسند کرتا ہے وہ مومن ہے کیونکہ جو ایک مومن کو قتل کرتا ہے وہ امن و امان کو تہہ و بالا کرنا چاہتا ہے ۔تقدیر کو نہ جھٹلائیں ،ہر قسم کی تقدیر چاہے وہ اچھی ہو یا وہ بری ہو اس کا فیصلہ اس رب نے کیا ہے ۔ ایمان پر شک نہ کرنا ایمان نیکی کرنے سے بڑھتا اور برائی کرنے سے کم ہوتا ہے ۔ دین میں جھگڑے نہ کرو لڑائی نہ کرنا جس کی زندگی کا مقصد یہ ہے وہ صحیح مشن پر ۔ صحیح منہج

About admin

Check Also

کبوتر کے دونوں پائوں اور حضرت نوح علیہ اسلام کا تعلق

820 طوفان نوح گزر جانے کے بعد حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی جودی پہاڑ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *