Home / Stories / زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ھے

زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ھے

زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ھے ۔۔ انڈونیشیا طیارہ لاپتہ ھونے کے تین دن بعد ریسکیو ٹیم کو ایک چھوٹا بچہ سمندر میں بہتا ھوا مل گیا ان کی ماں نے ان کی حفاظت کے لئے انہیں لائف جیکٹ میں باندھا تھا اللہ تعالیٰ نے انہیں تین دن رات میں سمندر کے تمام خطرناک مخلوق سے محفوظ کر رکھا اور ساحل سمندر کی طرف لائف جیکٹ کو قدرت کے موجوں نے پار کردیا ۔

انڈونیشیا میں حکام کے مطابق فضائی کمپنی لائن ایئر کا ایک مسافر بردار طیارہ دارالحکومت جکارتہ سے پرواز کرنے کے بعد لاپتہ ہوگیا ہے۔ انڈونیشیا میں حکام کے مطابق فضائی کمپنی لائن ایئر کا ایک مسافر بردار طیارہ جکارتہ سے پرواز کرنے کے بعد لاپتہ ہوگیا ہے۔ فلائٹ جے ٹی 610 انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سے بنگکا بیلی ٹنگ جزائر کے شہر پنگکال پینانگ جا رہی تھی۔

طیارے نے مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بج کر 20 منٹ پر اڑان بھری اور پرواز کے 13 منٹ بعد اس کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ طیارے میں کتنے مسافر سوار تھے۔ انڈونیشیا کی قومی سرچ اور ریسکیو ایجنسی کے ترجمان یوسف لطیف نے نمائندوں کو بتایا: ‘اس بات کی تصدیق ہو چکی ہے کہ طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا ہے۔’

لیکن لائن ایئر کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ فضائی کمپنی کو تاحال یہ معلوم نہیں ہے کہ طیارے کے ساتھ کیا ہوا ہے۔ تاہم ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ لاپتہ ہونے والے طیارے کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ بوئنگ 737 طیارہ تھا۔ اس کا ماڈل ‏‏8 تھا جو کہ دو سال قبل سنہ 2016 سے ہی استعمال میں تھا۔ اس کے متعلق مزید اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

About admin

Check Also

چھے شادیاں کرنے والا مجاہد

358 کسی صاحب نے چھ شادیاں کیں لیکن ہر شادی کے بعد اس کی بیوی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *