Home / Stories / جو برائی تم دوسروں کےلئے خیرید گئے وہ تمہارے آگے آئے گی

جو برائی تم دوسروں کےلئے خیرید گئے وہ تمہارے آگے آئے گی

اس ضرب المثل کی عملی مثال دیکھنا چاہیں تو اس امریکی شخص کو دیکھ لیجئے جس نے ایک ہوٹل میں جا کر عیاشی کے لئے جسم فروش لڑکی منگوائی، لیکن کچھ دیر بعد اس کی اپنی بیوی جسم فروشی کے لئے اس کے کمرے میں آن پہنچی۔ویب سائٹ یونائٹڈ نیوز کی رپورٹ کے مطابق ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والا یہ شخص گزشتہ کچھ عرصے سے فحش ویب سائٹ کے ذریعے جسم فروش لڑکیوں کو مختلف ہوٹلوں میں بلوا رہا تھا۔ گزشتہ ہفتے اس شخص نے اپنی اہلیہ کو بتایا کہ وہ دوستوں کے ساتھ مچھلی پکڑنے جا رہا تھا ، لیکن دراصل وہ ایک بار پھر بے حیا ئی کی نیت سے ایک ہوٹل کا رخ کر رہا تھا۔ ہوٹل پہنچ کر اس نے معمول کے مطابق فحش ویب سائٹ سے رابطہ کیا اور ایک نئی 28 سالہ لڑکی کی تصویر دیکھ کر اسے ہوٹل بلوا لیا۔

رات آٹھ بجے کے قریب اس شخص کے کمرے سے اچانک چیخ و پکار اور ہنگامے کی آوازیں بلند ہوئیں تو سب گھبرا گئے۔ اردگرد کے کمروں سے بھی لوگ نکل آئے اور پوچھ گچھ کرنے لگے۔ تب یہ معاملہ کھلا کہ جس ویب سائٹ سے یہ شخص لڑکیاں منگواتا تھا اسی پر اس کی اہلیہ نے بھی خود کو جسم فروشی کے لئے رجسٹر کروا رکھا تھا ، لیکن اپنی شناخت چھپانے کیلئے کسی نوجوان لڑکی کی تصویر لگا رکھی تھی۔ دونوں نے اپنی اصلی شناخت چھپائی ہوئی تھی اور اتفاق ایسا ہوا کہ فحش ویب سائٹ پر دونوں کا آپس میں ہی رابطہ ہو گیا۔ب ایک جانب تو خاتون اس بات پر آگ بگولا تھی کہ اس کا شوہر فحش ویب سائٹ سے لڑکیاں منگواتا تھا تو دوسری جانب یہ شخص بھی اس بات پر آپے سے باہر ہو رہا تھا ۔ کہ اس کی اہلیہ چوری چھپے ویب سائٹ پر جسم فروشی کر رہی تھی۔ دونوں کی لڑائی نے ہوٹل کے کمرے کو میدان جنگ بنا دیا ، جس پر انتظامیہ کو مداخلت کر کے دونوں کو وہاں سے نکالنا پڑا۔ آخری اطلاعات کے مطابق دونوں کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے اور اب وہ ایک دوسرے کی شکل دیکھنے کو بھی تیار نہیں ہیں

About admin

Check Also

حضرت جی! ایک سوال پوچھنا تھا لیکن ڈر لگتا ہے؟

95 مُلا جی–ایک سوال پوچھنا ہے مگر ڈر لگتا ہے کہ آپ کوئی فتوی ہی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *