Home / Islamic / جمعہ کا دن تمام دنوں کا سردار ہے۔ اللہ سے مانگنے کا دن۔ جمعہ کا خاص وظیفہ

جمعہ کا دن تمام دنوں کا سردار ہے۔ اللہ سے مانگنے کا دن۔ جمعہ کا خاص وظیفہ

ے شک اﷲ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں ، اے ایمان والو ! تم بھی ان پر درود وسلام بھیجو“۔رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا“بہترین دن جس پر سورج طلوع ہوا جمعہ کا دن ہے ، اسی دن حضرت آدم عليه السلام پیدا کئے گئے ، اسی دن جنت میں داخل کئے گئے ، اسی دن جنت سے نکالے گئے اور اسی دن قیامت قائم ہوگی“۔(مسلم )نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمای“تمہارے دنوں میں سب سے افضل دن جمعہ کا دن ہے، اس دن کثرت سے درود پڑھا کرو، کیونکہ تمہارا درود مجھے پہنچایا جاتا ہے”مزید جاننے کے لیے نیچے ویڈیو پر کلک کریں

قیامت کے دن سب سے زیادہ مجھ سے قریب وہ لوگ ہوں گے جو سب سے زیادہ مجھ پر درود بھیجتے ہیں “۔( ترمذی)ایک سائل حضرت علیؓ کے پاس آ یا اور عرض کی کہ مجھے کچھ دیجئے ،میں تنگدست ہوں، حضرت علی ؓ کے پاس اس وقت دینے کے لئیے کوئی چیز نہ تھی، آپ نے دس بار درود پڑھ کر سائل کی ہتھیلی پر پھونک مار کر فرمایا ہتھیلی بند کر دو، سائل نے باہر جا کر جب ہتھیلی کھولی تو سونے کے دنیاروں سے بھری پڑی تھی۔سیدنا ابوہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میری قبر کو عبادت گاہ نہ بناؤ ، اور مجھ پر درود بھیجو ، بلا شبہ تمہارا درود مجھ تک پہنچتا ہے ، چاہے تم جہاں رہو“۔ (ابوداؤد)سیدنا علی بن ابی طالبؓ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، “حقیقی معنوں میں بخیل وہ شخص ہے ، جس کے پاس میرے نام کا تذکرہ ہوا ، لیکن اس نے مجھ پر درود نہیں بھیجا “۔(ترمذی)حضرت عبد ا ﷲ بن مسعود رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص مجھ پر بکثرت درود شریف پڑھتا ہے ، قیامت کے روز وہ سب سے زیادہ میرے قریب ہوگا ۔ (ترمذی)اس لیے ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام مبارک سن کر کم از کم صلی اللہ علیہ وسلم کہے ۔ُُمشکل جو سر پر آپڑی تیرے ہی نام سے ٹلیمشکل کشا ہے تیر انام تج پر لاکھوں درودوسلامدرودشریف ایک دعا بھی ہے جس سے اﷲ کے پیارے رسول ﷺ پر رحمت طلب کی جاتی ہے اور سلامتی بھی طلب کی جاتی رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع ، اطاعت اور محبت کے علاوہ،

About admin

Check Also

بارہ ربیع الاول کا وظیفہ – اللہ ہر حاجت پوری کرے گا انشاء اللہ

981 ماہِ ربیع الاول شریف کے لیے خصوصی ہدایات: ربیع الاول شریف کے مقدس مہینے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *