Home / Islamic Stories / جاؤ جا کر قبریں اکھیڑ کر دیکھ لو اگر ایسا نہ پاؤ تو کہنا

جاؤ جا کر قبریں اکھیڑ کر دیکھ لو اگر ایسا نہ پاؤ تو کہنا

حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا سات ایسے اشخاص ہیں جنہیں تم قبر میں دفن کرو گے تو ان کے رخ قبلہ سے پھیر دیئے جائیں گے، ساتھ ہی فرمایا کہ جاؤ جا کر قبریں اکھیڑ کر دیکھ لو اگر ایسا نہ پاؤ کہ جیسا میں نے کہا تھا تو کہہ دینا میں نے غلط کہا تھا۔عرض کی حضور ﷺ یہ کون لوگ ہیں جن کے رخ قبلہ سے پھیر دیئے جائیں گے؟ حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا:٭ پہلا شارب الخمر یعنی شراب پینے والا، شراب پِلانے والا، شراب بیچنے والا، شراب خریدنے والا یا شراب کو منتقل کرنے والا ان سب پر اللہ کے رسول ﷺ نے لعنت بھیجی ہے۔ ایک روایت میں آتا ہے شراب پینے والا بت پوجنے والے کی طرح ہے۔

شرابی جب مرتا ہے اسے مرتے وقت کلمہ نصیب نہیں ہوتا اور دوسرا یہ کہ اس کا قبلہ سے رخ پھیر دیا جاتا ہے۔٭ نمبر دو انسانوں کی خرید و فروخت کرنے والا۔ یعنی وہ افراد جو انسانی اعضاء یا مکمل انسان کی خروید و فروخت کرے اس کا رخ بھی مرنے کے بعد قبر میں قبلہ سے پھیر دیا جاتا ہے نمبر تین جھوٹی گواہی دینے والا۔٭ نمبر چار سود کھانے والا۔ (سود دینا، سود لینا اور سود لکھنا یہ سب اس میں شامل ہیں)۔سودی لین دین کے گناہ کے 70 درجے ہیں اور سب سے کم درجہ اپنی ماں سے زنا کرنے کے برابر ہے۔ ایسا شخص جو سودی لین دین کرتا ہو موت کے بعد قبر میں اس کا رخ بھی قبلہ سے پھیر دیا جائے گا۔٭ نمبر پانچ کسی کی فوتگی پر نوحے کرنے والی عورت۔ آنکھوں کا غم اور دل کا غم اللہ کی طرف سے ہے لیکن ہاتھوں کا اور زبان کا غم شیطان کی طرف سے ہے، ایک روایت میں آیا ہے جس نے گریبان نوچے، اپنے منہ پر تھپڑ مارے اور جاہلوں جیسی باتیں کیں اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے اسی لئے جب دل غمزد ہو تو آنکھوں سے روئیں اس سے شریعت نے منع نہیں کیا، لیکن واویلا کرنا اور الٹی سیدھی بک بک کرنا یہ کفریہ کلمات ہیں اسی لئے فرمایا نوحے کرنے والی عورت جب قبر میں دفن ہوگی تو اس کا رخ بھی قبلہ سے پھیر دیا جائے گا۔

٭ نمبر چھ جو شخص ذخیرہ اندوزی کرتا ہے۔ ذخیرہ اندوزی انسانوں کی خوراک اور جانوروں کے چارے وغیرہ کو کہتے ہیں شریعت نے اس سے منع فرمایا ہے۔ حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا جس شخص نے 40 دن تک ذخیرہ اندوزی کی، اللہ تعالیٰ اسے چالیس ہزار سال تک جہنم کی آگ میں جلائے گا۔ تو ایسے افراد جو ذخیرہ اندوزی کرتے ہیں ان کے رخ بھی قبر میں قبلہ سے پھیر دیئے جائیں گے۔٭ نمبر سات جو شخص نماز تو پڑھتا ہے مگر جماعت سے نہیں پڑھتا۔

About admin

Check Also

حضرت موسی علیہ السلام ایک دفعہ بہت شدید بیمار ہوۓ

2,707 حضرت موسی علیہ السلام ایک دفعہ بہت شدید بیمار ہوۓ تو اللہ رب العزت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *