Home / Stories / تم کیا سجھتے ہوں تم ایسے ہی دنیا میں آ گئے تھے

تم کیا سجھتے ہوں تم ایسے ہی دنیا میں آ گئے تھے

سارے رشتے پیدا ھونے کے بعد بنتے ہیں ،، اس زمین پر ایک واحد ایسا رشتہ ھے جو ھمارے پیدا ھونے سے نو ماہ پہلے بن جاتا ھے ،،
وہ بس وھی کھاتی ھے جس سے ہمیں نقصان نہ ھو ،، وہ بڑے سے بڑے درد میں بھی عذاب بھگت لیتی ھے مگر درد مارنے کی دوا نہیں کھاتی کہ کہیں وہ دوا ھم کو نہ مار دے ،، ھم اس کی پسند کے کھانے چھڑا دیتے ھیں ،،ھم اس پر نیند حرام کر دیتے ھیں ،، وہ کسی ایک طرف ھو کر چین سے سو نہیں سکتی ، وہ سوتے میں بھی جاگتی رھتی ھے ، 9 مہینے ایک عذاب سے گزرتی ھے ،گرتی ھے تو پیٹ کے بل نہیں گرتی پہلو کے بل گر کر ھڈی تڑوا لیتی ھے تجھے بچا لیتی ھے ،

اس نے ابھی تیری شکل نہیں دیکھی ،، لوگ شکل دیکھ کر پیار کرتے ھیں وہ غائبانہ پیار کرتی ھے ،، لوگ تصویر مانگ کر سلیکٹ کرتے ھیں ،،، دنیا کا کوئی رشتہ اس خلوص کی مثال پیش نہیں کر سکتا ،، خدا کو اس پر اتنا اعتبار ھے کہ اس کو اپنی محبت کا پیمانہ بنا لیا ،، اور جنتی ھے تو قیامت سے گزر کر جنتی ھے اور ھوش آتا ھے تو پہلا سوال تیری خیریت کا ہی ھوتا ھے ،،،

خدا کے بعد وہ واحد ہستی ھے جو عیب چھپا چھپا کر رکھتی ھے ، تیری حمایت میں وہ عذر تراشتی ھے کہ تیرے باپ کو مطمئن اور تجھے حیران کر دیتی ھے ،، باپ کھانا بند کرے تو وہ اپنے حصے کا کھلا دیتی ھے ، باپ گھر سے نکال دے تو وہ دروازہ چوری سے کھول دیتی ھے،،
اللہ کے سوا کوئی تیرا اتنا خیال نہیں رکھتا جتنا ماں رکھتی ھے ،،، اللہ نے بھی جنت اٹھا کر اس ماں کے قدموں میں رکھ دی ،،
اللہ پاک سب کی مائوں کو لمبی زندگی دے جن کے مائیں وفات پاہ گئی ہیں انہیں اللہ پاک جنت فردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے
آمین ثم آمین

About admin

Check Also

خوب فیشن ایبل لڑکی

410 ایک آدمی نے اپنی بیٹی کی تعلیم کا کوئی خیال نہ کیا، حتیٰ کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *