Home / Stories / آپ نہیں پہلے آپ

آپ نہیں پہلے آپ

لکھنو کا ایک جوڑا جب امید سے ہوا تو معروف حکیم سے پوچھا کہ حضرت ہم اولاد باادب چاہتے ہیں‘ کوئی دوا عنایت کریں کہ فطرتاً بچہ ادب آداب والا پیدا ہو جاوے۔ حکیم صاحب نے دوا دی‘ خاتون نے پابندی سے استعمال کی‘ پیدائش ہوئی تو نومولود نے باہر آتے ہی کپڑے سے ستر چھپایا اور جھک کر ماں کو کہا ‘ آداب۔سب خوشی سے جھوم اٹھے کہ واہ کیا حکمت ہے‘کیا اولاد ہوئی‘ پرانا لکھنو زندہ ہے۔ سال بعد دوبرہ امید ہو چکیتو خاتون نے دوا مقدار سے زیادہ لے لی‘ اچھا ہی ہے زیادہ آداب والا آوے۔

جب دس سے گیارہ ماہ ہو چلے اور آمد کی کوئی علامت نہیں رہی تو حکیم صاحب کے ہاں دوڑے‘ حکیم صاحب نے نہایت متانت سے معائنہ کیا‘ پھر پان اگال دان میں نکالی‘ کچھ دیر سوچتے رہے اور پوچھا دوا کی مقدار کیا تھی؟ بتایا کہ دگنی مقدار استعمال کی ہے تو سر پیٹ کر کہا کہ جناب اس بار جڑواں ہیں اور جھگڑا ہے کہ پہلے آپ۔۔نہیں پہلے آپ۔

About admin

Check Also

خوب فیشن ایبل لڑکی

410 ایک آدمی نے اپنی بیٹی کی تعلیم کا کوئی خیال نہ کیا، حتیٰ کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *